پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

zardari

zardari

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، فیڈرل کونسل اور وفاقی وزرا کا اجلاس آج نوڈیرو ہاؤس میں ہو گا۔ بیگم نصرت بھٹو کی رسم قل کے بعد صدارتی ہاس نوڈیرو میں ہونے والے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، فیڈرل کونسل اور وفاقی وزرا کے اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا ہوگا جس میں مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔