چارسدہ : پشاور اور نوشہرہ میں پولیو ٹیموںفائرنگ، سپروائزر شوہر سمیت جاں بحق

Polio Team Firing

Polio Team Firing

پشاور(جیوڈیسک)پشاور اور نوشہرہ میں آج پھر پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں لیڈی سپروائزر شوہر سمیت جاں بحق جبکہ پشاور میں ہلال نامی ورکر زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا.

دنیا نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے دادزئی میں پولیو ٹیم بچوں کو قطرے پلا رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک مرد ورکر زخمی ہوگیا جسے ہسپتال داخل کرادیا گیاہے۔ ادھر شہر میں مسلسل دوسرے روز پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعہ پر حیات آباد میں 10 ٹیموں نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پشاور اور کراچی میں پولیو ٹیموں پر حملے کے نتیجے میں 6 خواتین جاں بحق ہوگئی تھیں جس کے بعد کراچی میں انسداد پولیو مہم روک دی گئی تھی جبکہ نوشہرہ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی جس سے لیڈی سپروائزر شوہر سمیت جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہوگیا.