چین:پولیس کی کارروائی، انسانی سمگلر گرفتار، 47بچے بازیاب

child trafficking

child trafficking

چین میں دو بچوں کی فروخت کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد انسانی سمگلر گرفتار کرلیے۔ کارروائی کے دوران سینتالیس بازیاب کرالیے گئے۔ فوجیان صوبے کی پولیس نے دو بچوں کو فروخت کرنے والی گرفتارخاتون کی نشاندہی پر پٹیان کے علاقے میں کارروائی کی اور نو ہزار ڈالر کے عوض فروخت کیا گیا ایک بچہ بازیاب کرایا۔
وزارت پبلک سکیورٹی کی ہدایات پر پولیس انسانی سمگلروں کے خلاف چھاپے مار رہی ہے۔ اور فوجیان پولیس نے دو روز کے دوران ایک سو انیس ملزموں کو گرفتار کر کے سینتالیس بچے بازیاب کرالیے ہیں۔