چین:کلہاڑا بردار شخص کے حملے میں چار افراد ہلاک

china

china

مشرقی چین میں کلہاڑا بردار ایک شخص نے لوگوں پر حملہ کرکے چار افرادکو ہلاک کردیا۔صوبے ہنان کے شہر گونگئی میں حکام نے بتایا ہے کہ مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے جب کہ ایک بچہ اور ایک شخص شدید زخمی ہیں۔ حملہ آور کی شناخت ایک مقامی کسان وانگ ہونگ بن کے طور پر کی گئی ہے جو کہ ذہنی امراض میں مبتلا ہے۔
چین میں حالیہ مہینوں نے دوران بچوں پر ہلاکت خیز حملے دیکھنے میں آئے ہیں۔ گزشتہ ماہ مہاجرین کے بچوں کے لیے قائم ایک مرکز میں تعینات ایک خاتون نے چاقو سے حملہ کرکے آٹھ بچوں کو زخمی کردیا تھا۔