ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں اینٹی ٹیرارسٹ موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا

Jhang

Jhang

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جھنگ جیل اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں اینٹی ٹیرارسٹ موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں جیل ملازمین کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی سربراہی میں مختلف ٹیمو ں میں تشکیل دیا گیا۔

جیل سپرنٹنڈنٹ شیخ محمد افضل جاوید دلاوراور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹیو حق نواز اور ڈی ایس پی سٹی طاہر کچھی نے اس کاروائی کی سربراہی کی۔اس موقع پر پنجاب پولیس، ریسکیو1122، فائر بریگیڈ، بم ڈسپوزل اور DHQ ہسپتال کی ٹیموں نے حصہ لیا۔اس موقع پر فرضی دہشت گردوںکی جیل پر حملے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کے عملہ نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے موقع پر پہنچ کر بڑی مہارت سے فوری طبی امداد کے بعدزخمیوں کو ہسپتال شفٹ کیا۔

جیل ملازمین اور پولیس اہلکاروںنے بھی فوری رسپونس دیتے ہوئے دہشت گردوں کوگرفتار کر لیا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ شیخ محمد افضل جاوید دلاونے کہا کہ اینٹی ٹیرارسٹ مووک ایکسر سائز کا مقصد اداروں کی صلاحیت کو جانچنا اور اداروں کی آپس میں ایسے موقع پر رابطہ کارکو جانچنا تھا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے آسانی سے نپٹا جاسکے ۔ آخر میں اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ اور متعلقہ تمام اداروں نے بروقت پہنچ کر موک ایکسر سائزکو کامیاب بنایا۔ اور یہ ثابت کیا کہ تمام ادارے غیر یقینی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔