کراچی اسٹاک مارکیٹ میں 69 پوائنٹس کی مندی

kse

kse

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں انھتر پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی۔ گزشتہ رور کپیٹل گین ٹیکس کے خاتمہ کی افواہوں پر ہونے والی تیزی کے بعد آج سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کے باعث آئل و گیس، فرٹیلا ئرز اور بینکنگ سیکٹر میں گراوٹ دیکھی گئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں انھتر پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس گیارہ ہزاردو سو انھتر پر بند ہوا۔مجموعی طور پر چار کروڑ پینسٹھ لاکھ شیئرز ٹریڈ ہوئے۔ ایک سو تیرا کمپنیز کے حصص میں کمی اور بانوے کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔