کراچی : اسٹیل ٹاؤن سے دو خواتین کی لاشیں برآمد

karachi

karachi

کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان دو خواتین کی لاشیں پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاشوں کو ایدھی سرد خانے میں رکھوا دیا ہے۔
لاشیں اسٹیل ٹاؤن کے علاقے دادو سالار گوٹھ سے ملیں۔ دنوں خواتین کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا ۔ پولیس کے مطابق خواتین کی عمریں چالیس سال کے قریب ہیں اور ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروالیا گیا ہے۔ شبہ ہے کہ دونوں خواتین کو ذاتی جھگڑے کی بنا پر قتل کیا گیا ہے۔