کراچی: خواتین کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے سیریل کلرز گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی: (جیو ڈیسک) جمشید کوارٹر پولیس نے پٹیل پاڑہ میں کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو زیادتی اور قتل کے بعد ٹکڑے کر کے پھیکنے والے دو ملزمان گرفتار کر لئے۔

پولیس کے مطابق ملزم رفیق اور اسکے ساتھی کا تعلق اندرون سندھ سے ہے اور وہ رکشہ ڈرائیور ہیں جو مسافر خواتین کو اپنے ساتھیوں کی مدد سے اغوا کرتے اور پھر انہیں زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے شہر کے مختلف علاقوں میں پھنک دیا کرتے تھے، پولیس کے مطابق ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران تین خواتین کو قتل کر نے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔