کراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز24گھنٹے کیلئے بند

CNG

CNG

پاکستان : (جیو ڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو چوبیس گھنٹے کیلئے گیس کی فراہمی بند کر دی گئی، گیس بندش سے پہلے اسٹیشنز پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے لوڈ مینجمینٹ پلان کے تحت صوبے بھر میں آج صبح نو بجے سے اتوار کی صبح نوبجے تک سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی، بندش سے پہلے کئی علاقوں میں صبح سے ہی سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی ہفتہ وار بندش کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔