کراچی : فائرنگ سے 2 افراد زخمی ، اسپتال میں پولیس اہلکار جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی اور تین ماہ قبل زخمی ہونے والا پولیس اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا۔ دوسری جانب پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم گرفتار کر لیا۔کھوکراپار کے علاقے میں فائرنگ سے شاہد زخمی ہو گیا۔ ماڑی پور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوشاد کو زخمی کر دیا۔

جبکہ تین ماہ قبل سول اسپتال کے قریب مسلح موٹر سائیکل سواروں کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا رسالہ تھانے کاپولیس کانسٹیبل حسنین نجی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ دوسری جانب کلری کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے عمران کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔