کراچی: فائرنگ کے تازہ واقعات میں اہلکار سمیت2افراد جاں بحق

killing

killing

کراچی : (جیو ڈیسک) ہفتے کی رات سے مختلف واقعات میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد جان بحق ہو گئے جبکہ چوبیس گھنٹوں میں فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد نو ہو گئی ہے۔

غریب آباد کے قریب شریف آباد کے علاقے میں نا معلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ہوا، نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایم میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ملیر سٹی کے علاقے سالار گوٹھ میں جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لئے جانے والی پولیس کی نفری پر مورچہ بند افراد نے فائرنگ کر دی پولیس مقابلے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، پولیس مقابلے میں ایک پولیس کانسٹبل پرویز اختر جان بحق اور ایک پولیس کانسٹبل محمد خان شدید زخمی ہو گیا، دونوں شاہ لطیف پولیس کے سپاہی تھے، پولیس نے علاقے میں گشت بڑھا کر ناکہ بندی کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔