کراچی: قومی عدالتی پالیسی کا دور روزہ اجلاس ختم، اہم فیصلے

iftikhar chaudhry

iftikhar chaudhry

کراچی : (جیو ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ میں قومی عدالتی پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں مقدمات کے جلد خاتمے کے لیے ہر شہر میں جوڈیشل کمپلیکس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی صدارت ہونے والے اجلاس میں مقدمات کو تیزی سے نمٹا نے کیلئے ہرشہر میں جوڈیشل کمپلیکس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ہائی کورٹس کے تمام چیف جسٹس صاحبان کو ہدایت کی گئی کہ پندرہ روز میں سرکاری واجبات کے مقدمات دوسرے مقدمات سے علیحدہ کریں اور سرکاری واجبات کے مقدمات کو فوری نمٹایا جائے ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ فرانزک رپورٹ میں تاخیر، فوجداری مقدمات میں تاخیر کا سبب بنتی ہے اس مشکل پر قابو پانے کیلئے تمام صوبوں اور اسلام آباد میں جدید فارنزک لیبارٹری قائم کی جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیشن جج جیلوں کا دورہ کرکے قیدیوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کریں۔