کراچی: مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،100سے زائد افراد گرفتار

Karachi

Karachi

پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سو سے زائد افراد کو حراست میں لے کراسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے ڈسٹرکٹ سینٹرل، ایسٹ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کی۔ ایس ایس پی ایسٹ آصف اعجاز شیخ کی سربراہی میں پولیس نے مچھر کالونی کا محاصرہ کرکے مشکوک مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کیا۔ اس موقع پر علاقے کے اندر اور باہر جانے والے راستوں کو بھی مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے نا معلوم مقام منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب لیاقت آباد اور گلبرگ میں پولیس نے کارروائی کے دوران گیارہ افراد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اور منشیات قبضے میں لیں۔ جبکہ محمود آباد میں کارروائی کے دوران دو ڈاکو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔