کراچی: مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،50افراد زیر حراست

karachi arrest

karachi arrest

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نیسرچ آپریشن کیا ہے اور پچاس مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں6 افراد کی ہلاکت کے بعد پو لیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شہر کے پاک کالونی، بہادر آباد اور گلبرگ کیعلاقوں میں آپریشن کیا ۔ اس دوران علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی گئی۔
پولیس نیسرچ آپریشن کے دوران پاک کا لونی کے علا قے صالح محمد ولیج سے 8 افراد کو حراست میں لیا۔ اس دوران پو لیس نے جوئے کا اڈہ اور ٹاچر سیل برآمد کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ۔ پولیس نے گلبرگ کے علاقے بروہی گوٹھ اور بہادر آباد کے علاقے شیر پا بستی میں بھی سرچ آپریشن کے دوران 42 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کراسلحہ اور منشیات برآمد کر لیا۔