کراچی: مختلف واقعات کے دوران چار افراد ہلاک

target killing

target killing

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں پولیس کے مطابق ڈالمیا کے قریب گلشن جمال کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ ہلاکت کے بعد علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور راشد منہاس روڑ پر ٹریفک بند کر دی۔
سعید آباد کے علاقے بلدیہ ٹاون میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو ا۔ ادھر کورنگی انڈسٹریل ایریا بلال کالونی میں فائرنگ سے سیاسی پارٹی کا کارکن زخمی ہوا جو اسپتال منتقل کرنے کے دوران دم توڑ گیا۔ بن قاسم گھکھڑ پھاٹک کے قریب ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا ۔ جمشید کوارٹرز اور لیاری ٹمبر مارکیٹ میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے۔ سہراب گوٹھ کے قریب فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔