کراچی: مدرسے سے زنجیروں میں جکڑے پچاس بچے بازیاب

Madarsa

Madarsa

سہراب گوٹھ میں مسجد سے متصل مدرسے پر پولیس کا چھاپہ زنجیروں میں جکڑے پچاس سے زائد بچوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔
سہراب گوٹھ میں مسجد سے متصل مدرسے پر پولیس نے اس اطلاع پر چھاپہ مارا کہ یہاں بچوں پر تشدد کیا جاتا ہے اور جبری مشقت لی جاتی ہے۔ وہاں سے زنجیروں میں جکڑے پچاس سے زائد مختلف عمر کے لوگوں کو بازیاب کرالیا ہے بیشتر لوگوں کے جسموں پر شدید تشدد کے نشانات ہیں بازیاب ہونے والوں کو پشاور کے نواحی علاقوں سے لایا گیا ہے۔ مدرسے سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو چوکیدار بتایا جاتا ہے۔