کراچی میں دس لاکھ کی بینک ڈکیتی

karachi

karachi

کراچی کے علاقے جمشید کوارٹرز میں اسلامیہ کالج کے قریب ڈاکو بینک سے دس لاکھ روپے کے ساتھ ساتھ گارڈز کا اسلحہ اور سی سی ٹی وی سسٹم بھی لے کر فرار ہوئے۔
ڈکیتی کی واردات صبح بینک کھلنے کے بعد ہوئی جس میں نو مسلح ڈاکو بینک میں داخل ہوئے، عملے کو یرغمال بنایا اور بینک میں موجو دس لاکھ روپے لوٹ لئے۔ ڈاکوئوں نے فرار سے پہلے سیکیورٹی گارڈز کا اسلحہ اور سی سی ٹی وی سسٹم بھی اتار لیا جسے وہ اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس کے مطابق جس وقت واردات کی گئی بینک میں دس لاکھ روپے موجود تھے جبکہ پچاس لاکھ روپے لائے جانے تھے۔