کراچی میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا، تین جاں بحق

karachi

karachi

کراچی کے علاقے صفورہ چورنگی میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں تین اہلکار جاں بحق ہو گے جبکہ چار اہلکار زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے سے مختلف گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ دھماکے کے بعد پولیس ورینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے کی نوعیت عاشورہ کے دوران کالا پل پر ہونے والے دھماکے سے ملتی جھلتی بتائی جارہی ہے۔ آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے دھماکے میں بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔