کراچی میں موسم ابرآلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان

cloudy weather

cloudy weather

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کراچی شہرمیں آج موسم جزوی ابرآلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ جمعرات کو موسم صبح سے ابرآلود رہنے کے باعث خوشگوار رہا۔ بحیرہ عرب کیغربی وسطی میں بننے والا ہواکاکم دبا بتدریج کمزور پڑرہاہے اور توقع ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کیدوران یہ سسٹم ختم ہوجائے گا۔
دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بڑے حصے میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، زیارت میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے خاتون لاپتہ ہوگئی۔ صوبائی دارلحکومت کے علاوہ دیگر اضلاع میں دو روز سے بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال ہے۔
زیارت کے پاس سیلابی ریلے میں ایک گاڑی بہہ گئی جس میں سوار شخص اور اس کے بچوں کو بچالیا گیا تاہم خاتون تاحال لاپتہ ہے ۔ بارشوں کے باعث صوبے کے متعدد علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے ، محکمہ موسمیات نے صوبے میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔