کراچی میں پولیس اور رینجرز ناکام، آج بھی 5 گھر اجڑ گئے

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں ٹارگٹ کلنگ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی ۔ پولیس اور رینجرز شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہیں ۔ آج بھی فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کورنگی سیکٹر 51 سی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔جہانگیر روڈ پر فائرنگ سے مسجد نور سبحانی کے موزن قاری محمد عمران جاں بحق ہوگئے جن کی لاش کو سول ہسپتال پہنچا دیا گیا۔منگھوپیر سلطان آباد کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص فائرنگ کا نشانہ بنا۔

اورنگی ٹاون میں فائرنگ کر کے شجاعت علی کو قتل کردیا گیا جبکہ نیو کراچی بشیر چوک کے قریب فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا جس کی تاہم شناخت نہ ہو سکی ہے۔