کراچی : وزیر اعلیٰ پنجاب دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

Shehbaz

Shehbaz

کراچی : وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف دوروزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے اس دوران وہ تاجروں ،وکلا اور صحافیوں سے خطاب کریں گے۔ میاں شہباز شریف کراچی میں امن عامہ کی مخدوش صورت حال پر تاجر کمیونٹی کے سیمینار سے خطاب کریں گے۔ جبکہ وکلا کا ایک وفد بھی ان سے آج ملاقات کرے گا۔
جمعہ کے روز وزیر اعلی پنجاب کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس پروگرام میں شرکت کریں گے۔میاں شہباز شریف کے وفد میں خواجہ آصف اور رانا ثنا اللہ سمیت کئی اہم رہنما شامل ہیں۔