کراچی ٹارگٹ کلنگز، آٹھ افراد موت کی آغوش میں

karachi killing

karachi killing

کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے،گذری پل کے قریب دو خواتین سمیت تین افرادکو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کیا۔
پولیس کے مطابق نارتھ کراچی پاور ہاس کے قریب مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے اس میں سوار تین افراد عدنان ،عادل اور عرفان ہلاک ہوگئے۔ ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں افرادمتحدہ قومی موومنٹ کے ہمدرد تھے۔
اس سے پہلے فیڈرل بی ایریا بلاک بیس میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پچیس سالہ تاثیرعباس جاں بحق ہوگیا۔ جس کے بعد علاقے میں شدید احتجاج کیا گیا اور دو گاڑیاں نذرآتش کردی گئیں۔ بلدیہ کے علاقے لاسی گوٹھ کے قریب نامعلوم کار سوار پچیس سالہ نوجوان کی نعش پھینک کر فرار ہوگئے مقتول کو تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
رینجرز اور پولیس نے لیاقت آباد،گلشن اقبال اور ملیر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ آپریشن کیا۔