کراچی: پتھاریداروں کے تشدد سے پولیس اہلکار زخمی

karachi

karachi

کراچی کی ایمپریس مارکیٹ میں پتھاریداروں کے تشدد سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا ، واقعہ کے بعد پولیس نے آپریشن کر کے پچیس پتھارے دار وں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ساتھ نعیم شیخ کے مطابق پولیس اہلکار ایمپریس مارکیٹ میں خریداری کررہا تھا۔ اسی دوران پتھارے داروں نے اس پر چوری کا الزام لگایا اور تشدد شروع کر دیا۔
اہلکار نے ون فائیو پر اطلاع دی جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری ایمپریس مارکیٹ پہنچ گئی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پچیس پتھاریدار گرفتار کرلیے پولیس اہلکا ر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔