کراچی : پولیس کی کارروائی، ٹارگٹ کلر سمیت آٹھ افراد گرفتار

karachi police

karachi police

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹارگٹ کلر سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران پاک کالونی کے علاقے سے ایک ٹارگٹ کلر سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے ٹارگٹ کلر نے چار افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔ دوسری کارروائی میں خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود سے دو ڈاکوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ لیاقت آباد نمبر پانچ میں پولیس نے چھاپہ مارکر دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔