کراچی: پیپلز پارٹی کی امن ریلی میں ہزاروں افراد کی شرکت

کراچی  : کراچی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے کلفٹن ہیلی پیڈ سے تین تلوار تک امن ریلی کے دوران امن مارچ کیا Rallyگیا۔ جس میں صوبائی وزرا اور ایم کیو ایم کے کئی رہنماں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
پیپلزپارٹی کی اپیل پر نکالی جانے والی امن ریلی میں پیپلزپارٹی ، متحدہ قومی موومنٹ ، مسلم لیگ فنکشنل سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماں سمیت دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ امن مارچ کے دوران سفید جھنڈے اٹھائے کلفٹن ہیلی پیڈ سے دوتلوار اور پھر تین تلوار تک امن مارچ کیاگیا۔
ریلی کے شرکا نے تمام راستے امن کے گیت گائے۔ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے اپنے تمام ذاتی اختلافات سے بالا تر ہوکر ایک دوسرے کا ہاتھ تھام رکھا تھا اوروہ تمام راستے امن اخوت و بھائی چارگی پر متفق دکھائی دیئے۔