کراچی : گودھراں میں دو مسلح گروپوں کے درمیان تصادم، پانچ افراد ہلاک

karachi

karachi

کراچی کے علاقے گودھراں میں دو مسلح گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں اب تک 5 افراد ہلاک جبکہ خاتون سمیت 7 افرادذخمی ہوگئے جبکہ پولیس و رینجرز کے مشترکہ آپریشن میں متعدد افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا،پولیس کے مطابق نیو کراچی کے علاقے گودھراں میں دو گروپوں کے درمیان تصادم میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ہلاک ہونے والے افراد میں 22 سالہ سہیل ایوب،35 سالہ عبدالاسمعیل،26 سالہ نور محمد،30 سالہ محمد یوسف اور 56 سالہ ایوب مجید شامل ہیں جبکہ فائرنگ میں خاتون سمیت سات افرادذخمی ہوگئے۔
مسلح تصادم کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔نامعلوم افراد نے شدید ہوائی فائرنگ کی اور دوکانیں اور کاروبار بند ہو گیا۔ اسکے بعد پولیس و رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ کا محاصرہ کر لیا۔ پولیس اور رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران متعددافراد کو زیر حراست بھی لے لیا گیا۔