کراچی : 7 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں زندگی امن کی بھیک مانگتی رہی، آج بھی 7 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، پولیس نے دومبینہ بھتہ خوراور دواغوا کار گرفتار کر لئے۔شہر قائد میں قاتلوں نے تعطیل پر بھی خون بہانے کا سلسلہ نہ روکا۔ اسلحہ سے انسانی جانوں کا شکار کیا جاتا رہا۔ ڈاکس تھانے کی حدود میں مچھر کالونی سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت ریاض کے نام سے ہوئی۔ قائد آباد میں فائرنگ سے پینتیس سالہ شاہ نذر جاں بحق ہوگیا۔

ابوالحسن اصفہانی روڈ پر فائرنگ کر کے پینتیس سالہ انور کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔ شیرشاہ کے علاقے میں شہری نے فائرنگ کر کے مبینہ ڈاکو کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول نیو مظفرآباد میں چوکیداری کرتا تھا اور واقعہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔ کریم آباد میں فائرنگ سے سعید حیدر زیدی نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔ نارتھ کراچی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون دم توڑ گئی۔

دوسری جانب ڈیفنس پولیس نے دو مبینہ بھتہ خور فیضان اور مظہر کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں کے مطابق ان کی یہ وار دات تھی اور انھوں نے صرف خوف پیدا کرنے کے لئے طالبان کا نام استعمال کیا۔