کرک : بس اور ٹریلر میں تصادم، 10 افراد جاں بحق، 25 زخمی ہوگئے

Karak Pakistan

Karak Pakistan

کرک (جیوڈیسک)کرک میں انڈس ہائی وے پر بس اور ٹریلر میں تصادم، 10 افراد جاں بحق،25 زخمی ہو گئے ہیں۔

انڈس ہائی وے اسپینہ کے مقام پر پشاور سے آنی والی مسافر بس جو کراچی جارہی تھی، سامنے سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دس مسافر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس اور رسیکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو کرک ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا۔