کوئٹہ : باچا خان چوک پر دھماکہ،10 افراد جاں بحق،30 زخمی ہوگئے

Quetta

Quetta

کوئٹہ(جیوڈیسک)کوئٹہ میں باچا خان چوک میں دھماکے سے 10 افراد جاں جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔باچا خان چوک مین بازار میں دھماکہ ہوا جس سے 10 افراد جاں جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق امدادی ٹیموں کے زریعے زخمی افراد کو سول ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ تاہم دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی۔