کوچ کی تلاش کے لئے پی سی بی اشتہار دیگا

intekhab alam

intekhab alam

پی سی بی کی تین رکنی کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے لئے ویب سائٹ پر اشتہار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی کی تین رکنی کمیٹی کا اجلاس قومی کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوا۔
اجلاس میں انتخاب عالم، ظہیر عباس اور کرنل نوشاد علی نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد انتخاب عالم نے میڈیا کو بتایا کہ کوچ کی تعیناتی کے لئے اشتہار پی سی بی کی ویب سائٹ پر دیا جائے گا اور غیر ملکی بورڈز اور آئی سی سی کو بھی اشتہار شائع کرنے کی درخواست کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ کوچنگ کے امیدوار کوچز پندرہ روز تک اپنے کوائف پی سی بی کو بھیج سکیں گے جس کے بعد کمیٹی اپنی سفارشات پی سی بی کو جمع کرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے کمیٹی کو فری ہینڈ دیا ہے اور کمیٹی کا آئندہ اجلاس 26 ستمبر کے بعد کراچی میں ہو گا۔