کے ای ایس سی کو اضافی گیس کی فراہمی شروع

kese 2010.jpg

kese 2010.jpg

سوئی سدرن گیس کمپنی نے کے ای ایس سی کو اضافی گیس کی فراہمی شروع کردی ہے. ایس ایس جی سی کے ترجمان کے مطابق کے ای ایس سی کو ایک سو اسی ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی سپلائی فوری شروع کردی ہے۔
ان کے مطابق کے ای ایس سی نے جولائی اور اگست کے گیس کے بل تاحال ادا نہیں کیے اور اس پر اکتیس ارب روپے سے زائد رقم واجب الادا ہے۔ دوسری جانب کے ای ایس سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس اضافے سے گھریلو اور صنعتی صارفین کو فائدہ حاصل ہو گا۔