گجرات پولیس نے منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ذیل منشیات برآمد کر لیں

گجرات (جی پی آئی)گجرات پولیس نے منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ذیل منشیات برآمد کر لیں۔تھانہ سول لائن پولیس نے دوران گشت ملزم شہباز رفیق سکنہ فیروز دین کالونی سے 180گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ دولت نگر پولیس نے دوران گشت ملزم شاہد وکی سکنہ مہسم سے 70گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر کھاریا ں پولیس نے دوران گشت ملزم شاہد علی سکنہ خضر پورہ کو نشہ شراب کی حالت میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ سٹی سرائے عالمگیر پولیس نے دوران گشت ملزم محمد عمر سکنہ مریدکے کو نشہ شراب کی حالت میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ سٹی جلالپورجٹاں پولیس نے دوران گشت ملزم ندیم انجم سکنہ پیجو کی کو نشہ شراب کی حالت میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ ٹانڈہ پولیس نے دوران گشت ملزم محمد امین سکنہ سگھر کو نشہ شراب کی حالت میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔برآ مد گی ناجائز اسلحہ گجرات پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے ذیل اسلحہ برآمد کر لیا۔ تھانہ صدر کھاریاں پولیس نے مقدمہ ڈکیتی کے ملزمان 3کس سے دوران انٹیروگیشن پسٹل ہائے برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے (١۔شہزاد انور سکنہ ساگر سے پسٹل 30بور ۔٢۔نعیم انجم سکنہ سیکر یا لی سے پسٹل 30بور ۔٣۔ارسلام سکنہ سیکر یالی سے پسٹل 30بور ) تھانہ ڈنگہ پولیس نے دوران گشت ملزم افتخار احمد سکنہ کولیاں سے پسٹل 30بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔