عباس پور سنی حنفی دالعلوم میں دو روزہ سالانہ عظیم الشان 45 واں جلسہ دستارِفضیلت اختتام پذیر

Abbas Pur

Abbas Pur

عباس پور (نمائندہ خصوصی) عباس پور سنی حنفی دالعلوم میں دو روزہ سالانہ عظیم الشان 45 واں جلسہ دستارِفضیلت اختتام پذیر ۔سالانہ عظیم الشان 45 واں جلسہ دستارِفضیلت کی سربراہی استاذ العماء رونق بزم علم وعفان امیر اہلسنت مفتی کشمیر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد حسین چشتی کر رہے تھے۔

45 واں جلسہ دستارِفضیلت میں آزادکشمیر اور پاکستان کے علماء اکرام نے شرکت کی ۔جلسہ میں حضرت علامہ مولانا مفتی محمد حسین چشتی صدر جماعت اہلسنت آزادکشمیر ترجمان ملک رضا حضرت علامہ مولانا محمد نواز بشیر جلالی چیئرمین تحریک تحفظ اسلام سربراہ جامعہ مظہرالاسلام لاہور ،حضرت علامہ علی اکبر نعیمی ،حضرت علامہ مولانا عبدالطیف نقشبندی ،حضرت علامہ مولانا محمد منشا خان ، ماہتاب طریقت آفتاب شریعت حضرت علامہ پیر غلام محی الدین سلطان آستانہ عالیہ مورگاہ شریف نے خطاب کیا ۔اِس موقع پر سنی حنفی دالعلوم کو دولہن کی طرح سجایا گیا تھا ۔جلسہ میں عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علماء اکرام کا کہنا تھا کہ دنیا و آخرت کی کامیابی اسوہ رسول ۖ میں ہے ۔اللہ تعالیٰ نے کامیابی دین میں ہی رکھی ہے۔

اس وقت قرآن اور صاحب قرآن سے رشتہ مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔مسلمانوں کے زوال کی وجہ قرآن سے دوری اور نبی کریم ۖکے بتائے ہو ئے طریقوں پر نہ چلنا ہے ۔دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں ۔دہشت گروں کا مسلمان اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔جو لوگ دہشت گردی میں ملوث ہیں الحمد اللہ اُن میں سے کسی کا بھی تعلق نہ اہلسنت سے ہے اور نہ ہی اسلام سے ہے ۔اہلسنٹ کی زندگی کا مقصد اللہ پاک کی بندگی نبی ۖ سے محبت صحابہ اکرام اور اہل سنت سے محبت اور اولیا اکرام کی اتباع ہے۔جلسہ میں ممتاز قاری شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کی گی جلسہ کے اختتام پر سنی حنفی دالعلوم عباس پور کے فارغ تحصیل ہونے والے طلباء و طالبا کی ستار بندی بھی کی گی۔