ایبٹ آباد : پولیس وین کھائی میں گرنے سے تین افراد جاں بحق

Abbotabad

Abbotabad

ایبٹ آباد (جیوڈیسک) یونین کونسل بگنوتر میں معمولی تلخ کلامی پر پولیس تین افراد کو گرفتار کر کے لے جا رہی تھی کہ علاقہ گھلڈوک کے قریب پولیس موبائل گہری کھائی میں جا گری۔

جس کے باعث گرفتار کیے گئے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

جبکہ دو پولیس اہلکار ساجد اور ڈرائیور ارشد زخمی ہو گئے۔ جنہیں طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔