عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں

Sarai Alamgi

Sarai Alamgi

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں۔جہلم منشیات برآمد،ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔تھانہ صدر کے محمد ریاض اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم بلال احمدشاہ ولد احمد شاہ قوم سید سکنہ جنڈالہ تحصیل کھاریاں ضلع گجرات سے 05لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔جہلم،شادی ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج۔تھانہ صدر کے محمد اشرف اے ایس آئی نے دوران گشت پایا کہ مسمی عمر فیاض ولد فیاض احمد قوم کشمیری سکنہ ڈھوک راجہ محمدخان کی شادی کی تقریب میں المعروف قاری شانی ولد قاری اختر سکنہ ٹاہلیانوالہ اور اس کے ساتھیوں نے شادی والے گھر چھت پر چڑ ھ کر آتش بازی اور فائرنگ کرکے، عمر فیاض دولہااور اس کے بھائی کلیم فیاض نے المعروف قاری شانی کو آتش بازی کے لیے مدعو کرکے ارتکاب جرم کیا ہے۔

موقع سے 11 خول کارتوس چلیدہ 12بور برآمد مقدمہ درج کرلیا۔
جہلم، اسلحہ آر ڈینس کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج،ملزم گرفتار،اسلحہ برآمدتھانہ چوٹالہ کے صداقت علی اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم ابرار الرحمن ولد اختر قوم گجر سکنہ ڈھوک رجو سے پسٹل 30بور معہ 02روند برآمدکر کے ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔