بابائے خدمت عبدالستار ایدھی شوٹنگ بال یادگاری میچ آج کورنگی میں کھیلا جائیگا

Abdul Sattar Edhi

Abdul Sattar Edhi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام با بائے خدمت عظیم سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کی یاد میں یاد گاری میچ بلقیس ایدھی الیون اور فیصل ایدھی الیون کے مابین (آج ) مورخہ 17 جولائی 2016ء بروز اتوار شام 6بجے واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ پر کھیلا جائیگا۔

میچ کے مہمان خصوصی کے ڈی اے آفیسرز کلب کے اسپورٹس سیکریٹری محمد نسیم ہونگے ،اس موقع پر شہر کی ممتاز سماجی و کھیل سے وابستہ شخصیات شرکت کرینگے۔

جاری کردہ ۔میڈیا کوارڈینٹر