احتساب کیلئے آرمی چیف کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دی جائے: مسعود احمد صدیقی

Lahore

Lahore

لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر قائد روحانی انقلاب صوفی مسعو داحمد صدیقی نے کہا کہ موجودہ سیاسی نظام سے پاکستان کا ہر شہری بُری طرح متاثر اور دلبراشتہ ہو چکا ہے، قومی خزانے کی بے دریغ لوٹ مار کرنیوالے سیاستدان ملک و قوم سے مخلص نہیں ہو سکتے۔

ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کرنے کیلئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں فوری طور پر کمیشن تشکیل دیا جائے۔مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ ”استحکام پاکستان ”کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کا کہنا تھاکہ احتساب کے عمل کوتیز تر کیا جائے اور کمیشن بنا کر فوج کی نگرانی میں حکمرانوں سمیت تمام کرپٹ عناصر کاسخت ترین فوری احتساب کیاجائے تا کہ لوٹی دولت جلد از جلد ملکی خزانوں میں لاکر کشکول توڑا جا سکے۔ ہر سیاسی جماعت نے کشکول توڑنے کا دعویٰ تو کیا مگر کسی دورحکومت میں بھی اس کو عملی جامہ نہ پہنایا جا سکا۔

موجودہ دور حکومت میں بھی کھربوں کی کرپشن ہورہی ہے ،ٹیکس پہ ٹیکس لگائے جارہے ہیں ،قرض مانگنے کی ساری حدیں پارکرلی گئی ہیں ،قانون نافذ کرنے والے خود قانون شکنی کے مرتکب ہورہے ہیں ۔وطن عزیز افواج پاکستان اوراللہ کے درویشوں کی ہمت وجرات کے سرپرچل رہاہے ، ان کا کہنا تھا کہ تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے سالانہ کنونشن کے موقع پر پنجاب بھر سے تشریف لائے ہوئے لاکھوں مردوخواتین کمیونٹی ورکرز نے اپنا فیصلہ سنادیاتھا کہ آئندہ کسی بھی کرپٹ سیاستدانوں بشمول انبیاء کرام ،ازواج مطہرات ،خلفائے راشدین اوربزرگان ین کے گستاخوں کوووٹ ہرگز نہیں دیں گے۔

تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی تائید وحمایت اسی لیڈر کیساتھ ہوگی جو احتساب پر عمل درآمد کویقینی بنائیگا۔اجلاس میں احتساب کے عمل کویقینی بنانے کیلئے مزید تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا، جن کا اعلان وقتاًفوقتاًتنظیم مشائخ عظام پاکستان کے اجلاسوں میں ہوتا رہیگااورحکومت سمیت متعلقہ اداروں کوہم اپنی تجاویز دیکراستحکام پاکستان کا فریضہ اداکرتے رہیں گے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی تائید و حمایت اسی لیڈر کے ساتھ ہوگی جو احتسابی عمل درآمد کو یقینی بنانے میں عملی کردار ادا کرے گا۔

میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0300-8808076
0321-9424047