اداکارہ ماہرہ خان شاہ رخ کی فلم رئیس سے کٹ

Mahira Khan and Shahrukh Khan

Mahira Khan and Shahrukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلمساز بھی انتہا پسندوں کے نقش قدم پر چل پڑے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم “رئیس” سے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو نکال دیا گیا۔

اڑی حملے کے بعد پاک بھارت تعلقات کشیدگی کا اثر بالی وڈ پر بھی نظر آنے لگا ۔ پہلے فواد اور اب ماہرہ خان بھارتی میڈیا کے مطابق فلم “رئیس” سے ماہرہ خان کو باہر نکال دیا گیا۔

پروڈیوسر پاکستانی اداکارہ کی جگہ نئی ہیروئن کی تلاش میں ہیں ۔ اس سے پہلے فلم “ایم ایس دھونی ” سے فواد خان کے مناظر بھی کٹ کیے گئے ہیں ۔ اڑی سیکٹر پر حملے کے بعد بھارتی انتہا پسندوں نے دھمکی دی تھی کہ فلمساز بالی وڈ فلموں میں سے پاکستانی فنکاروں کو باہر نکالیں۔