اداکارہ سونم کپور نے اپنے نئے افیئر پر خاموشی توڑ دی

Sonam Kapoor

Sonam Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور جو اپنے نئے افیئر کے حوالے سے مسلسل کئی ہفتوں سے میڈیا میں ہیں بلآخریہ اقرار کرنے پرمجبور ہوگئی ہیں کہ خوبرو ماڈل ساحر بیری کے ساتھ ان کی اچھی دوستی ہے۔

حال ہی میں ایک فیشن تقریب میں شرکت کے موقع پر انھیں میڈیا کے نمائندوں نے گھیر لیا۔میڈیا کے بصد اصرار پر سونم کپور نے اپنے نئے افیئر پر خاموشی توڑ دی۔ان کا کہنا تھا کہ میں اور ساحر ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں اور ہمارے والدین کو بھی اس بارے میں معلوم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بالی وڈ کی سبھی لڑکیوں کے بوائے فرینڈ ہیں اور جس کے ساتھ آپ کا وقت ہنسی خوشی گزرتا ہو اسے دوست بنانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔