افغانستان: پارلیمانی انتخابات اس سال 15 اکتوبر کو ہونگے

Afghanistan Parliamentary Elections

Afghanistan Parliamentary Elections

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں پارلیمانی انتخابات اس سال 15 اکتوبر کو ہونگے۔

افغانستان کے آزاد الیکشن کمیشن کے سربراہ محمد یوسف نور ستانی نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ برس ملتوی کیے گئے پارلیمانی الیکشن پندرہ اکتوبر کو ہوں گے، اسی روز صوبائی اور ضلعی کونسلوں کے انتخابات کا انعقاد بھی ہو گا۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ انتخابی عمل کے لیے مناسب سکیورٹی فراہم کرنے کا بندوبست کرے۔