آفریدی اور مصباح سری لنکا کیخلاف ون ڈے سکواڈ کا حصہ نہیں ہونگے

Afridi And  Misbah

Afridi And Misbah

لاہور (جیوڈیسک) چیف سلیکٹر ہارون رشید نے مصباح الحق اور شاہد آفریدی کی عارضی طور پر ون ڈے میں شمولیت کی تجویز کو مسترد کردیا ۔ کہتے ہیں کہ اب نوجوان کھلاڑیوں پر ہی بھروسہ کرنا ہوگا۔

چیمپئنز ٹرافی میں جگہ پانے کے لئے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں جیت لازم ہے۔ سابق کپتان راشد لطیف سمیت کئی ماہرین مصباح الحق اور شاہد آفریدی کو اس سیریز کیلئے قومی ٹیم میں شامل کرنے کی تجویز دے رہے ہیں جو چیف سلیکٹر ہارون رشید کو متاثر نہیں کر سکی ہے۔

ہارون رشید کو دونوں کھلاڑیوں کے تجربے اور مہارت سے انکار نہیں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ دونوں سٹار کھلاڑیوں کے ہوتے ہوئے بھی پاکستانی ٹیم کو کئی بار ہار کا منہ دیکھنا پڑا ۔ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سکواڈ کو تشکیل دینے آج سلیکشن کمیٹی سر جوڑ کر بیٹھ گئی لیکن اعلان دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد ہی متوقع ہے ۔