فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ترکی کا روس سے احتجاج

Russia Violating Turkish Airspace

Russia Violating Turkish Airspace

انقرہ (جیوڈیسک) روسی طیارے کی مبینہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ترکی نے احتجاج کرتے ہوئے، روسی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا ہے، دوسری جانب روس نے خلاف ورزی کی تردید کرتے ہوئے اسے ترکی کا پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

ترک وزارت خارجہ کے مطابق روس کے ایس یو 34 طیارے نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ، روسی طیارے کو کئی بارریڈار وارنگ بھی دی گئی، واقعے کے خلاف روسی سفیر کو طلب کر کے احتجاج کیا گیا۔ ادھر ترک صدر طیب اردوان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے کہ اس کے جیٹ طیاروں نے ہفتے کے روز ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے،اس حوالے سے ترکی کا الزام محض پروپیگنڈا ہے۔