اجمیر: اداکارہ بپاشا باسو کی خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر حاضری

Bipasha Basu

Bipasha Basu

نئی دہلی(جیوڈیسک) بالی ووڈ کی اداکارہ بپاشا باسو نے اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اجمیر میں بپاشا باسو کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت تھے۔

انہیں ان کے باڈی گارڈز نے گھیرا ہوا تھا۔ ہرے لباس میں ملبوس بپاشا نے مزار کے کئی حصے بھی دیکھے۔ انہوں نے مزار پر چادر چڑھائی اور پھول نچھاور کئے۔ اس موقع پر وہاں موجود لوگ بپاشا کو اپنے درمیان دیکھ کر خوش ہوئے، کئی لوگوں نے بپاشا کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔