اکشے کمار کو جوتوں میں ٹی بیگ رکھنا مہنگا پڑ گیا

Akshay Kumar

Akshay Kumar

ممبئی (جیوڈیسک) اکثر انسان کوئی اچھی چیز کرنا چاہتا لیکن کوشش کے باوجود اس میں مزید بگاڑ آ جاتا ہے اور ایسا ہی کچھ اداکار اکشے کمار کیساتھ ہوا جنہیں کسی نے کہا اگر وہ جوتوں کی بدبُو سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں تو جوتے میں ٹی بیگ رکھ لیں۔ اس کے رکھنے سے کافی دیر تک جوتا استعمال کرنے کے بعد اس میں سے بوُ نہیں آئے گی۔

اداکار نے ایسا کیا لیکن الٹا ہی یہ نسخہ انہیں مہنگا پڑ گیا۔ اکشے کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ اگر کسی کو مارنا چاہتے ہیں تو نقائص سے پاک طریقہ یہی ہے جو آزمایہ ہوا ہے۔

ویڈٰیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جوتوں کو سونگھتے ہی ناگوار بدبو سے ان کی حالت نیم بے ہوشی جیسی ہو گئی یعنی ٹی بیگ جوتوں میں رکھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔