آل کراچی شہید ریاض یادگاری یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ 2016ء کا شاندار آغاز

All Karachi Shahid Riaz Football Tournament

All Karachi Shahid Riaz Football Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شرافی محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام “آل کراچی شہید ریاض یادگاری یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ “کا شرافی اسٹار فٹ بال اسٹیڈیم پر شاندار آغاز ہوگیا ۔افتتاحی میچ بلوچ یوتھ فائٹر لیاری اور بلوچ یوتھ اسٹار ملیر کے مابین کھیلا گیا افتتاحی میچ کو دیکھنے کے لئے ہزاروں شائقین فٹ بال گرائونڈ میں موجود تھے ۔افتتاحی میچ بلوچ یوتھ فائٹر لیاری نے مد مقابل بلوچ یوتھ اسٹار ملیر کو پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیکر اپنے نام کرلیا ۔دوران کھیل مقابلہ 1-1گول کی برابری پر ختم ہوا ۔بلوچ یوتھ فائٹر لیاری کی جانب سے نظام اور بلوچ یوتھ اسٹار ملیر کی جانب سے انس نے گول اسکور کئے۔

افتتاحی میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی معروف سماجی رہنماء عزیز زیبل سے کھلاڑیوں کا تعارف کرا یا گیا اس موقع پر مہمان خصوصی نے شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سرا ہتے ہوئے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقینی دلا یا ۔کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض الہی بخش اور میچ کمشنر امجد انجم نے انجام دیئے۔