علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے مسلمانوں میں شعور خودی پیدا کیا۔ مسعود احمد صدیقی

Allama Muhammad Iqbal

Allama Muhammad Iqbal

لاہور: علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے مسلمانوں میں شعور خودی اور مسلمانوں میں تحریک پاکستان کیلئے ایک نیا جوش و جذبہ پیدا کیا۔ ان خیالات اظہار تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے مرکزی سیکرٹریٹ پر یوم اقبال کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کیلئے ان کی خدمات لازوال ہیں۔

نئی نسل کی اصلاح اور تربیت کیلئے آج بھی انکی شاعری مشعل راہ ہے،اردو اورفارسی ادب میں علامہ اقبال کا کوئی ثانی نہیں ہے۔قرآن و حدیث کو انہوں نے جس طریقے سے اپنی شاعری میں پرویااسکی مثال تاریخ میں موجود نہیں،انکی شخصیت کا خاصہ صوفیانہ طر زفکر تھا ،جس نے انکی شاعری میں قلیدی کردار ادا کیا۔

ہم اس عظیم صوفی شاعر کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں،حکومت پاکستان کو چاہیے کہ اقبال ڈے پر خصوصی فورمز کا اہتمام کرے تاکہ نئی نسل کو علامہ اقبال کی ادبی اور صوفیانہ شخصیت سے روشناس کرانے میں آسانی پیدا ہو سکے تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ اقبال کی خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ، تقریب میں علماء و مشائخ سمیت نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

عبدالرشید قادری میڈیا سیکرٹری
میڈیاسیل تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0300-8808076
0321-9424047