اللہ اور اس کے رسول ۖکو را ضی کرلیں ، پاکستان ترقی پر گامزن ہوجائے گا۔ اورنگزیب سلطان

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیس ایمبیسیڈر ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈکے بانی سفیر امن پا کستان اورنگزیب سلطان نے علی گڑھ ماڈل اسکول اورنگی ٹائون کے سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے یہ کہا کہ اللہ اور اس رسول ۖکو راضی کرنے کی کوشش کریں ۔ ہر وہ کام کریں جس سے اللہ اور اس کے رسول ۖخوش ہوں کسی کی دل آزاری کرنے سے یا کسی کو برا بھلا کہنے سے کچھ نہیں ہوگا ۔ ہم عوام اپنے اعمال درست کریں تو ہمارے ملک کے سیاست دان اللہ کے ولی بن جائیں ۔

وطن عزیزمیں امن و امان کے قیا م کے لئے ہمیں دلوں سے نفرتیں ختم کرکے متحد ہو کر پاکستان کے لئے کا م کرنا ہوگا ۔اس موقع پر اورنگزیب سلطان نے سالا نہ امتحان میں کامیاب ہو نے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے قیمتی انعاما ت بھی تقسیم کیے۔اس موقع پر ڈاکٹرمحمد زادہ ، ڈاکٹر محمد عارف ، ڈاکٹر مسکین شاہ اور ڈاکٹر جمیل احمد تنولی نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں بڑی تعداد میں اسکول کے طلبہ و طالبا ت کے علا وہ والدین نے بھی شرکت کی۔