امریکہ اور اتحادی ممالک کے شام عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر 31 فضائی حملے

ISIS Airstrikes

ISIS Airstrikes

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کی فضائیہ نے داعش کے ٹھکانوں پر مزید 31 حملے کیے ہیں۔ امریکی فوجی حکام کے مطابق بائیس حملے شام میں جبکہ نو حملے عراق میں کیے گئے۔

عراق میں فلوجہ، بیجی، موصل، رمادی اور سنجار میں پناہ لینے والے جنگجوﺅں کو نشانہ بنایا گیا۔ شام میں کوبانی، الحسکہ، دیر الزور اور الرقہ میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔فوجی بیان کے مطابق اس عسکری کارروائی میں جنگجوﺅں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

کرد ملیشیا کے جنگجوﺅں نے شامی شہر الحسکہ میں کامیاب پیش قدمی کرتے ہوئے کئی مقامات پر دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کو پسپا کر دیا۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق پیش مرگہ نامی اس ملیشیا نے شامی فورسز کے ساتھ مل کر ہفتے کے دن عسکریت پسندوں پر کامیاب حملے کیے جس کے بعد اس اہم شہر کے 70 فیصد حصے پر پیش مرگہ کا کنٹرول قائم ہو چکا ہے۔