امریکہ باز رہے ورنہ جوہری حملہ کر دیں گے۔ شمالی کوریا کی دھمکی

North Korea

North Korea

پیانگ یانگ (جیوڈیسک) شمالی کوریا نے امریکہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت جاری رکھی تو اس پر جوہری حملہ کر دیا جائے گا۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی KCNA کے مطابق، گزشتہ دنوں امریکی سی آئی اے کےڈاریکٹر مائیک پومپیو نے ایک عالمی فورم سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ اگر ملکی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو شمالی کوریا میں اقتدار کی تبدیلی ہمارے ایجنڈے پر آسکتی ہے جس پر پیانگ یانگ انتظامیہ نے سخت رد عمل ظاہر کیا تھا۔

دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں امریکہ کو خبردار کیا کہ اگر اس نے ہماری حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کی تو ہماری جوہری صلاحیتیں امریکہ کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گی۔

یاد رہے کہ سی آئی اے کے ڈاریکٹر نے امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر ایسپین میں منعقدہ ایک دفاعی پینل سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ امریکہ کے اقدامات میں جوہری استعداد کے ناجائز استعمال کے حامل ممالک کو روکنا بھی شامل ہو گا۔