امریکی ریاست ٹیکساس کے ریسٹورنٹ میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک

American Police

American Police

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کے ریسٹورنٹ میں 2 بائیکرز گینگ کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں کم ازکم 9 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں 2 بائیکرز گینگ کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی جس نے صورتحال کو قابو میں کیا جب کہ ایمبولینس کے زریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق دونوں گروہوں کے درمیان جھگڑا ریسٹورنٹ میں پارکنگ کی جگہ نہ ملنے کی وجہ سے پیش آیا جو کہ ہاتھا پائی سے شروع ہوکرفائرنگ تک پہنچ گیا تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔